ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آگرہ میں موسلا دھار بارش میں غرقاب اہل خانہ سے کانگریسی وفد کی ملاقات 

آگرہ میں موسلا دھار بارش میں غرقاب اہل خانہ سے کانگریسی وفد کی ملاقات 

Thu, 26 Jul 2018 01:57:47    S.O. News Service

آگرہ :25/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کانگریس کمیٹی کا مشترکہ طور پر ایک وفد حاجی جمیل الدین قریشی اور دشینت شرما کی قیادت میں دو دن پہلے ہوئی موسلادھار بارش میں شاہ گنج رہائشی جلال الدین جس کی نالے میں ڈوبنے سے موت ہوگئی تھی،کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اشیائے خوردنی دستیاب کرائی اور متاثرہ خاندان کو لے کر ضلع مجسٹریٹ آگرہ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد متوفی کی لاش نکالی جائے اور ساتھ ہی متاثرہ خاندان کو معاوضہ بھی دیا جائے۔ اس مطالبہ پر ضلع مجسٹریٹ آگرہ نے متاثرہ خاندان کو بھروسہ دلایا اور ساتھ ہی ہدایت دی کہ  شام تک متاثرہ خاندان کو خوراک ور سد کی تکمیل کی جائے گی۔

وفد میں یوتھ کانگریس صدر ندیم نور، پرتاپ سنگھ بگھیل، جلال الدین ایڈوکیٹ، داؤد اقبال ایڈوکیٹ، وغیرہ لوگ بھی موجود تھے ۔ 


Share: